Рет қаралды 754,335
بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ بازار‘ ویب سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کے بعد سے ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس سیریز پر سوشل میڈیا پر اس بارے میں بہت بات ہو رہی ہے کہ لاہور کا شاہی محلہ یا بازار حسن کہلائے جانے والے علاقے کی تصویر کشی سیریز میں کیسے کی گئی ہے اور یہ حقیقت سے کتنا قریب تر ہے۔ بی بی سی کی شمائلہ جعفری کو رہائشی ابرار حسین ہیرا منڈی کے علاقے میں لے کر گئے اور یہ دکھانے کی کوشش کی کہ یہ علاقہ اب کیسا دکھتا ہے؟
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: فاخر منیر
#Heeramandi #SajayLeelaBhansali #Netflix #series #Lahore #diamondmarket #BBCUrdu
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
bbc.in/1GsJCMR