Рет қаралды 6,033
اگر کسی انسان میں بھرپور محنت اور لگن کا جذبہ ہو اور اسے معاشرے میں یکساں مواقع میسر ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ لاہور پولیس کے سب انسپکٹر فہیم اکبر کی بیٹی علیزہ سی ایس ایس 2023 کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کا حصہ بن گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر فہیم اکبر اور بیٹی کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کر کے کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ علیزہ معاشرے کی بہتری، اور تمام طبقات کی خدمت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
علیزہ نے کس طرح دن رات محنت کر کے اپنے خواب کو سچ ثابت کر دکھایا اورمعاشرے کی تمام خواتین کے لیے مشعل راہ بنی، تفصیلات جانیے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن بشرہ نثار، سب انسپکٹر فہیم اکبر اور علیزہ کے اس انٹرویو میں
#punjabpolice #igp #police #css #AC