قلبِ عاشق ہے اب پارہ پارہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں کُلفتِ ہجر و فرقت نے مارا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا اور ذَوقِ عبادت بڑھا تھا آہ! اب دل پہ ہے غم کا غَلبہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رمضاں مسجِدوں میں بہار آگئی تھی جُوق در جُوق آتے نمازی ہو گیا کم نَمازوں کا جذبہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں بزمِ اِفطار سجتی تھی کیسی! خوب سَحری کی رونق بھی ہوتی سب سماں ہو گیا سُونا سُونا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں تیرے دیوانے اب رَو رہے ہیں مُضطَرِب سب کے سب ہو رہے ہیں ہائے اب وقتِ رخصت ہے آیا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں تیرا غم ہم کو تڑپا رہا ہے آتَشِ شوق بھڑکا رہا ہے پھٹ رہا ہے ترے غم میں سینہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں یاد رَمضاں کی تڑپا رہی ہے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے کہہ رہا ہے یہ ہر ایک قَطرہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں تم پہ لاکھوں سلام آہ! رَمضا اَلوَداع آہ! اے رب کے مہماں! جاؤ حافِظ خدا اب تمھارا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں نیکیاں کچھ نہ ہم کر سکے ہیں آہ! عصیاں میں ہی دن کٹے ہیں ہائے! غفلت میں تجھ کو گُزارا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں واسِطہ تجھ کو میٹھے نبی کا حشر میں ہم کو مت بھول جانا روزِ محشر ہمیں بخشوانا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں جب گزر جائیں گے ماہ گیارہ تیری آمد کا پھر شور ہوگا کیا مِری زندگی کا بھروسا اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں کچھ نہ حُسنِ عمل کر سکا ہوں نَذر چند اشک میں کر رہا ہوں بس یہی ہے مِرا کُل اَثاثہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمضاں سالِ آیِندہ شاہِ حرم تم کرنا عطارؔ پر یہ کرم تم تم مدینے میں رَمضاں دِکھانا الوداع الوداع آہ! رَمضاں
@TeacherRamzanMadani3 ай бұрын
الحمدللہ رب العلمین ، دامنِ مصطفی ہاتھوں میں ہے ❤
@shahidbasha11383 ай бұрын
Alvada alvada mahe ramzan 😭🤲😭🤲😭🤲😭🤲
@chwaqas12103 ай бұрын
😭😭😭😭😭❤❤❤❤❤😭😭😭😭😭
@Nadeemattari-hr1ve3 ай бұрын
😢 الوداع الوداع ماہ رمضان 😢
@user-oo2gh2yv5q3 ай бұрын
Alwada Alwada mahe Ramzan Alwada 😢😢😢
@daniyalkhan41213 ай бұрын
duaoon mey yad rakhi jiaye gha
@user-xk7kl2dk4u3 ай бұрын
😢😢😢😢😢😢
@rangunieabd3 ай бұрын
😢😢😢
@mohammadmohammadattari60923 ай бұрын
Alwada Alwada mahe ramzan ❤❤❤❤❤❤
@nahidhasanattari3 ай бұрын
Alwida Alwida Mahe Ramzan❤
@ZainJutt-hs9jk3 ай бұрын
Muja Apke bayat Karni ha
@javaidiqbal63673 ай бұрын
الوداع اے رب کے مہمان الوداع
@mustazeb81313 ай бұрын
😭😭😭😭😭🇧🇩🇧🇩🙏🙏🙏🙏🤲🤲🤲🤲
@user-pv7hm1wv8r3 ай бұрын
😭😭😭😭😭💔💔💔a beautiful month has passed sorry namaste took it with blessings this love month is a regular for muslim I didn't know about Dawat-e-Islami, please tell me. Who explained to us this month's image 💚💚💚💚💚💚❤❤❤❤❤❤❤❤
@TahiraTawar3 ай бұрын
Ramzan alvada mahe ramzan😂😂😂😂😂😂😂😂
@MohammadAliLangha3 ай бұрын
Baba Jaan jab rote hai tab unke aansu kaha par girte hai video me dikhte nahi hai