History & 29th Urs Peer Khaki Shah Makhdoom pur Mureed Chakwal Pakistan | Mahmood Mastwaar Qalandar

  Рет қаралды 4,967

The Dazzling Chakwal

The Dazzling Chakwal

Жыл бұрын

#peer_khaki_shah #makhdoompur #peer_mastwaar_qalandar #chakwal
حضرت پیر سید رسول شاہ خاکیؒ کا شمار بیسویں صدی عیسوی کی اُن چند نامور روحانی شخصیات میں کیا جا سکتا ہے جن کی دعوتی تربیت اور روحانی خدمات برصغیر کی اسلامی تاریخ کا روشن باب ہیں-
حضرت سید رسول شاہ خاکیؒ اپنے وقت کے بہت بڑے محدث اور ولی اللہ گزرے ہیں۔
جذب و مستی سے سرشار امت کے دستگیر ، پیکرِ شفقت حضرت سید رسول شاہ خاکیؒ ایک باکمال ولی تھے جنہوں نے ساری زندگی حاجت مندوں، درد کے ماروں، مصائب و آلام کے طوفانوں میں گھرے ہوئے انسانوں کی اپنی نگاہ کیماء کے اثر اور دعا و برکت سے فیضاب کیا۔ راہِ حق سے منحرف اور صراطِ مستقیم سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو فیضِ محبت سےراہِ محبت پر گامزن کیا-
آپؒ نجیب الطرفین سید ہیں۔ آپ کا شجرہ نسب حضرت پیر شاہ محمد غوث لاہوری سے مل کر سید عبدالوہاب گیلانی اور حضور غوث الثقلین، غوث الاعظم محبوب سبحانی، سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے مل کر حضرت امام عالی مقام حضرت امام حسن و حضرت امام حسین رضی اللہ عنہما سے پھر حضرت علی المرتضی شیر خدا رضی اللہ عنہ سے جا ملتاہے۔
سید رسول شاہ خاکیؒ 9 رمضان المبارک بروز پیر سری نگر مقبوضہ کشمیر میں اس عالمِ آب وخاک میں جلوہ افروز ہوئے ۔ سید رسول شاہ خاکیؒ نے پیدائش سے لے کر اکیس دن تک اپنی والدہ ماجدہ کا دودھ نہیں پیا۔ اس طرح آپ کی پیدائش سے ہی کرامات کا ظہور شروع ہوگیا۔ سید رسول شاہ خاکیؒ کے 21 دن تک دودھ نہ پینے سے گھر والے بہت سخت پریشانی میں مبتلا رہے مگر آپ کی صحت بدستور ٹھیک رہی ذرا برابر بھی چہرے پر کمزوری نہ آئی بلکہ چہرہ پہلے سے زیادہ روشن ہوتاچلا گیا۔ 21 دن کے بعد ایک فقیر نے آکر پوچھا وہ نومولود بچہ کہاں ہے جو اس گھر میں پیدا ہوا ہے۔ آپ کے دادا آپ کو لے کر اس مجذوب فقیر کے پاس آگئے۔ اس مجذوب فقیر نے اپنی چھوٹی انگلی آپؒ کے منہ میں ڈالی آپ نے اس کی انگلی چوسی اس دن کے بعد آپ نے اپنی والدہ کا دودھ پینا شروع کر دیا۔
سید رسول شاہ خاکیؒ کو بیک وقت چاروں سلاسل، سلسلہ عالیہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور سہروردیہ سے بیعت اور خلافت حاصل تھی
پیر صاحب اپنی زندگی میں ہمیشہ حکمت سے بھر پور کلام کیا کرتے تھے۔ ان کاکلام اپنے اندر کئی مطالب اور کئی مفہوم سماتا تھا۔ اُس کلام کی کئی جہتیں ہوتیں اور ہر جہت میں عجیب سبق آموز، روح پرور ،دِل کو بھانے والے اثرات موجود ہوتے۔ کلام ایک سے ہوتا، سمجھایا اس میں سب کو جاتا گویا سب یہ محسوس کرتے کہ شاید ہمارے متعلق بیان ہورہا ہے۔
آپؒ 24 جمادی الاول کو دارالفانی سے دارالبقا کی طرف کوچ کر گئے۔ آپؒ کا مزار مبارک مخدوم پور شریف، مرید، ضلع چکوال میں ہے۔ جہاں ہر سال آپ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں مریدین اور فیض کے خواہش مند افراد ملک بھر اور بیرون ملک سے شرکت کر کے فیض پاتے ہیں۔ آپ کی نماز جنازہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے چکوال میں پڑھائی۔
حضرت سید رسول شاہ خاکی امام احمد رضا خان بریلوی رح کے شاگرد خاص تھے اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے استاد بھی آپ نے 1994ء میں سب سے پہلے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو شیخ الاسلام کا خطاب دیا۔ حضرت پیر کرم شاہ الاظہری رح نے حضرت خاکی شاہ رح سے روایت کی کہ حضور غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رح نے پیر رسول شاہ خاکی کو جھنڈا دیا جس پہ شیخ الاسلام لکھا تھا اور وہ جھنڈا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو دینے کا کہا.
آپؒ کے پردہ فرمانے کے بعد آپؒ کے بڑے فرزندِ ارجمند سید محمود الحسن شاہ خاکی (مخدوم محمود مستوار قلندر) نے آپؒ کی سلسلے کو سنبھالا اور محبت مشن انٹرنیشنل کے نام سے دعوتی تحریک کا آغاز فرمایا جس کا مقصد بنی نوع ِ انسان کے مابین محبت کے پیغام کو فروغ دینا اور ہر دل کو محبتِ خدا ، محبت ِ رسول کے چراغوں سے روشن کرنا ہے۔ پیر مستوار قلندر کے دست مبارک پر کئی غیر مسلم کلمہ طیبہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں۔
29th Annual Urs Peer Khaki Shah under supervision of Makhdoom Mahmood Mastwaar Qalandar Darbar Makhdoom Pur Sharif Mureed Chakwal Pakistan
muhabbat mission international
Biography and Merits of Hazrat Pir Syed Rasool Shah Khaki, 29th Annual Urs Pir Khaki Shah, presided over by Makhdoom Muhammad Mastwar Qalandar, at Astana Qadria, Makhdoomiya, Qalandria Makhdoompur Sharif, Mureed, Chakwal, Pakistan.

Пікірлер: 25
@waqasqureshi2202
@waqasqureshi2202 Жыл бұрын
ماشاءاللہ
@taslimrehman1835
@taslimrehman1835 Жыл бұрын
یا سیدی غوث اعظم دستیگر رحمتہ اللہ علیہ المدد
@taslimrehman1835
@taslimrehman1835 Жыл бұрын
سیدی مرشدی مرشد مجذوبان قلندران و سلکان جناب پیر سید رسول شاہ خاکی رحمتہ اللہ علیہ
@sadaqatali8989
@sadaqatali8989 Жыл бұрын
ماشاءالله
@mariafaisal122
@mariafaisal122 Жыл бұрын
Haq mastwar 🤚
@reallion6965
@reallion6965 Жыл бұрын
Awla
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal Жыл бұрын
Jazak Allah
@qadriusman5464
@qadriusman5464 8 ай бұрын
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
@rizwanbhandgran6829
@rizwanbhandgran6829 Жыл бұрын
MashaAllah SubhanAllah
@aqimughal1885
@aqimughal1885 Жыл бұрын
حق مستوار
@fatimanoor6972
@fatimanoor6972 Жыл бұрын
♥️
@Bazilali310
@Bazilali310 Жыл бұрын
❤❤❤
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal 11 ай бұрын
شکریہ
@poultrysolution9609
@poultrysolution9609 Жыл бұрын
شکریہ اتنی اچھی معلومات شعیر کرنے پر عنائیت بھائی سلامت رہیں
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal Жыл бұрын
سر آپکی زرہ نوازی، کرم نوازی ہے
@JawadAli-kk1yy
@JawadAli-kk1yy Жыл бұрын
MashahAllah zabardast vlog bannaya ap ney Hazoor Peer Mastwaar Qalandar k barey mh b detail mh video baney yah unka interview record karain
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal Жыл бұрын
Ji brother manage krta hu, thank you and welcome to my channel
@rizwanbhandgran6829
@rizwanbhandgran6829 Жыл бұрын
Peer Sahb ka Interview ha Pahlay Bahi jan
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal Жыл бұрын
@@rizwanbhandgran6829 ok
@sohazahoor1244
@sohazahoor1244 2 ай бұрын
​@@thedazzlingchakwal khaki shah ki video k bare me baat krni hai
@sohazahoor1244
@sohazahoor1244 2 ай бұрын
Khaki shah ki video lgai thi wo delete kun kr di apne
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal 2 ай бұрын
Lgi hui hai
@sohazahoor1244
@sohazahoor1244 2 ай бұрын
Us video k bare me bt krni hai kindly contact kren
@thedazzlingchakwal
@thedazzlingchakwal 2 ай бұрын
Whstapp 03342704049
@sadaqatali8989
@sadaqatali8989 Жыл бұрын
ماشاءالله
Urs Peer Khaki Shah (R.A) 2018 Part 6
17:21
Mastwaar
Рет қаралды 23 М.
I Can't Believe We Did This...
00:38
Stokes Twins
Рет қаралды 108 МЛН
Was ist im Eis versteckt? 🧊 Coole Winter-Gadgets von Amazon
00:37
SMOL German
Рет қаралды 39 МЛН
3M❤️ #thankyou #shorts
00:16
ウエスP -Mr Uekusa- Wes-P
Рет қаралды 15 МЛН
Darbare Aliya Baba Fareed Ganj shaker rahmtullah aleh....
5:27
Punjabi velog
Рет қаралды 122
Darbar Mohra Sharif Murree
5:39
Speed News
Рет қаралды 158 М.
Urs Peer Syed Rasool Shah Khaki (R.A) 2012 Part 1/10
28:12
Mastwaar
Рет қаралды 37 М.