No video

الفاظ و معانی کیسے یاد کریں؟ How to memorize the words and meanings

  Рет қаралды 6,394

Learn English With Shaban

Learn English With Shaban

Күн бұрын

یہ ایک کورس ہے مدارس کے طلباء اور ان لوگوں کے لئے ہے جو اردو لکھنا اور پڑھنا جانتے ہیں.
یہ کورس مدارس کے طلباء کے لئے شروع کیا گیا ہے. اس میں انگلش زبان کے ہر طرح کے جملے بنانا سکھایا جائیگا کہ یہ کیسے بنتا ہے. کورس کے بعد آپ ان شاء اللہ انگلش میں اپنا، اپنے دین، اپنے انبیاء اور الله کا تعارف کراسکتے ہیں, بات کر سکتے ہیں, کہانی لکھ اور پڑھ سکتے ہیں.
اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ان شاءالله آپ کہانی لکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ اپنا، اپنے دین، انبیاء اور معبود کا اچھے انداز میں تعارف کراسکتے ہیں۔
سنہرا موقع ہے۔ آسان اسلوب میں عربی اصطلاحات میں انلگش بولنا سیکھیں۔ زیادہ سے زیادہ اسے شیئر کریں۔
کورس کے محرکات و مقاصد
مدارس کے اکثر طلباء یہی سمجھتے ہیں کہ انگلش زبان بہت مشکل ہے۔ دراصل یہ بہت آسان زبان ہے۔ اسے ہم نے، ہمارے مدارس کے انتظامیہ نے مشکل بنا دیا ہے صرف اس وجہ سے کہ یہ انگریزوں کی زبان ہے۔ بعض مدارس میں یہ زبان یا تو نصاب میں شامل ہی نہیں ہے یا پھر اگر شامل ہے تو سب سے کم وقت اسی زبان کو دیا جاتا ہے یا پھر طلباء اسے سیکھنے میں خود کوتاہی کرتے ہیں جبکہ فراغت کے بعد ہمیں اسی زبان سے واسطہ پڑتا ہے۔
ہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ اسی زبان کے ذریعے آج مسلم نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گمراہ ہورہے ہیں۔ انکی طرز زندگی بدل رہی ہے۔ اسلام سے بدگمان ہورہے ہیں۔
ہر دن سوشل میڈیا پر انگلش زبان میں کوئی نہ کوئی فلم، کتاب یا میگزین ہمارے دین، تہذیب، انبیاء اور اسلامی اقدار کے خلاف ریلیز ہوتی رہتی ہیں اور مسلمان شوق کے ساتھ دیکھتے اور پڑھتے بھی ہیں لیکن ہم کو اسکی خبر نہیں رہتی ہے، کیوں کہ ہم وہ زبان نہیں جانتے ہیں جو عوام جانتی ہے۔
اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ اُردو اور عربی میں تقاریر کرنے اور کتابیں لکھنے سے عوام صحیح راستے پہ آ جائے گی اور دین کا حق ادا ہوجائیگا تو یہ ہماری بھول ہے، کیونکہ عوام اردو اور عربی برائے نام جانتی ہے۔ ہمیں وہ زبان سیکھنی ہوگی جو رائج اور کثیرالاستعمال ہے۔
جتنے قواعد اور گہرائی عربی زبان میں ہے اتنی انگلش میں نہیں ہے۔ جب ہم عربی میں تکلم کر سکتے ہیں تو انگلش کو کیوں نہیں سیکھ سکتے ہیں، لیکن سیکھنے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔ انگلش بہت آسان ہے اسے ہم ایک مہینے میں بھی سیکھ سکتے ہیں۔ میں اپنے تجربے سے یہ بات کہہ رہا ہو۔ میں نے چند طلباء کو دو مہینے میں انگلش پرھایا ہے شرط یہ ہیکہ سیکھنے کا شوق ہو۔ یہ زبان مشکل اس وجہ سے لگتی ہے کیونکہ ہم نے اس طرح کی سوچ پیدا کرلی ہے۔ کبھی سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ اور جب تک سیکھنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تب تک وقت بہت آگے نکل چکا ہوتا ہے اور حالات بھی بدل چکے ہوتے ہیں۔ سوائے پشیمانی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا ہے۔
چونکہ ہم وارثین انبیاء ہیں۔ وارثین انبیاء اور انکے پیروکار ہر میدان عمل میں، زندگی کے ہر محاذ پر پیش پیت ہوتے ہیں۔ اپنی قوم کے لئے باعث فخر اور ہیرو ہوتے ہیں لیکن ہم بالکل مختلف ہیں۔ لوگ ہمیں دوسرے نام اور کام سے جانتے ہیں۔ ہم نے اپنی ایک الگ دنیا بنا لی ہے جس میں صرف ہم ہی سانس لیتے ہیں۔
عوام کے ذہن میں یہ بات راسخ ہوگئی ہے کہ علماء صرف، مدارس، مساجد، تنظیموں، اداروں، خانقاہوں اور چندہ اصولی کے لئے ہیں۔ معاشرہ، تجارت اور پیشے سے انکا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ یہ بات ہم نے اپنے قول و عمل سے کسی حد تک ثابت بھی کی ہے۔ ہم نے خود کو کبھی ہیرہ اور موتی بنانے کی کوشش نہیں کی۔
ہمیں فخر ہے کہ ہم مدارس، مساجد اور خانقاہوں کے نگہبان ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ بہت ذلت و رسوائی ہوتی ہے جب کوئی عالم، وارث انبیاء، دین کا نگہبان، بخاری، ترمذی، مسلم و ابن ماجہ پڑھا ہوا، کرتے پاجامہ میں، چہرہ پر سنت رسول سجائے ہوئے بازار، مارکیٹ یا اسٹیشن پر دوسروں سے فارم اندراج کرنے یا کوئی تحریر پڑھنے کے لئے کہتا ہے، اور سامنے والا حیرت میں سوالیہ نظروں سے معائنہ کرتا ہے کہ جب انکا نبی امی ہوکر ساری دنیا کا معلم بن سکتا ہے، علم کا سمندر ہوسکتا ہے تو انکا پیروکار اتنا محتاج اور سب سے رائج زبان سے بے خبر کیسے ہو سکتا ہے۔ آپ ہی سوچئے کہ دنیا ہمیں کس نظر سے دیکھتی ہوگی کہ ہم نے دین کو کتنا محدود کر لیا ہے اور اس میں صرف ہم ہی رہتے ہیں اور عوام ہم سے دو قدم آگے ہے ۔
میرا خیال ہے کہ یہ وارثین انبیاء کی شان نہیں ہے۔ نبی کا ہر امتی سو کافروں پر بھاری ہوتا ہے۔ حضرت ربعی بن عامر رستم کے دربار میں کھڑے ہر شخص کو خوفزدہ کر دیتے ہیں لیکن آج ہم نو یا دس سال مدارس میں رہ کر، کتابیں پڑھ کر احساس کمتری کے شکار رہتے ہی۔ بیرونی دنیا میں قدم رکھنے سے ڈرتے ہیں ۔
آج انگلش زبان ہر جگہ رائج و غالب ہے۔ عوام اور نئی نسل اسی زبان کو سمجھتی ہے۔ عوام تک ہم اپنی باتیں، تحقیقات، دینی احکام اور انفارمیشن اسی وقت پہنچا سکتے ہیں، اسلام کے خلاف اٹھنے والے سوالات کا جواب اسی وقت دے سکتے ہیں جب ہم اس زبان کو اچھے سے جانتے ہوں۔
ان ساری باتوں کو مد نظر رکھ کر، غور و فکر کرکے اس کورس کو شروع کیا گیا ہے تاکہ شوق رکھنے والے مدارس کے طلباء و طالبات، یا جو فارغ ہوچکے ہیں اور انگلش کو آسان اسلوب میں کم مدت میں سیکھنا چاہتے ہیں، وہ سیکھ سکیں۔
اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ان شاءالله آپ کہانی لکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ اپنا، اپنے دین، انبیاء اور معبود کا اچھے انداز میں تعارف کراسکتے ہیں۔
میری اس تحریرکا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ اردو اور عربی کی کوئی اہمیت نہیں ہے یا پھر اسے سیکھنا نہیں چاہئیے ۔ ایک بات عرض کردوں کہ مجھے عربی و انگلش دونوں میں یکساں صلاحیت ہے، لیکن یہ کورس اس لئے شروع کیا ہے کیونکہ کہ مدارس میں اس چیز کی کمی ہے۔ اور اس زبان کو سیکھنا وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔
جزاکم اللہ
شعبان علی ندوی

Пікірлер: 47
@bilalmujawar403
@bilalmujawar403 3 жыл бұрын
انشاءاللہ پوری کوشش کریں گے آپ کی بتلای ہوئ بات پر عمل کرنے کی بہترین رہنمائی فرمائی آپ نے
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
ارادے ہم کرتے ہیں لیکن تکمیل الله کرتا ہے
@ZiyaPardesi
@ZiyaPardesi 3 жыл бұрын
و͟ ع͟ل͟ی͟ک͟م͟ ا͟ل͟س͟ل͟ا͟م͟ و͟ر͟ح͟م͟ة͟ ا͟ل͟لّٰ͟ہ͟ و͟ب͟ر͟ک͟ا͟ت͟ہ͟ م͟ا͟ش͟ا͟ء͟ا͟ل͟ل͟ہ͟ ج͟ز͟ا͟ک͟ ا͟ل͟ل͟ہ͟
@mohammadshuaib7636
@mohammadshuaib7636 2 жыл бұрын
Kamra bahut achha hai ma sha Allah
@sarfarajansari3425
@sarfarajansari3425 3 жыл бұрын
Is tarah ki videos se hosla badte hai hamare
@Asjadasadbastavi
@Asjadasadbastavi 3 жыл бұрын
Bahut achha laga hazrat
@bushraansari20
@bushraansari20 2 жыл бұрын
ماشاء اللہ 👌
@sabihasumbul4852
@sabihasumbul4852 Жыл бұрын
بہت بہترین
@mdfarhan7669
@mdfarhan7669 2 жыл бұрын
ماشاءاللّٰه
@sabilurrashadmi7242
@sabilurrashadmi7242 3 жыл бұрын
شکریہ مولانا
@alimuddinkhan4456
@alimuddinkhan4456 3 жыл бұрын
Beshak beshak Laa javab ustade mohtaram
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
خوش رہئیے
@user-pm3cu1eu5p
@user-pm3cu1eu5p Жыл бұрын
Mashalla ❤❤❤❤
@sarfarajansari3425
@sarfarajansari3425 3 жыл бұрын
Bhut Shukriya app ko is video ko banane ke leye
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
جزاک اللہ
@sufiyanlucknowiofficial.8214
@sufiyanlucknowiofficial.8214 2 жыл бұрын
السلام علیکم ماشاء اللہ استاد محترم اللہ تعالی آپ کو خود ترقیات سے نوازے آپ کی عمر میں اور آپ کے اہل میں خوب برکت دے آپ کی بدلی ہوئی باتیں مجھے بہت اچھی لگی انشاءاللہ میں تمام آپ کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کروں گا جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
@mohammadumarfarooq4661
@mohammadumarfarooq4661 3 жыл бұрын
👍👍👍👍 jazakumullah ❤️❤️❤️❤️ best video
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
بہت بہت شکریہ
@TariqueForU
@TariqueForU 3 жыл бұрын
excellent advise for learner
@misbahmissu7312
@misbahmissu7312 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ بہت خوب میرے بھائی 🌷🌷🌸🌸 اللہ پاک خوب سے خوب کامیابی عطا فرمائے آمین 🌷🌼🌸🌷🌼🌷🌸
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
آمین، جزاک اللہ مصباح بھائی
@mohammedansarullahhusami6124
@mohammedansarullahhusami6124 3 жыл бұрын
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
@n.gnetwork
@n.gnetwork 3 жыл бұрын
Thank you so much, I really needed that opinion
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
OK, Jazakallah
@shahbazalikkkhushikk7423
@shahbazalikkkhushikk7423 2 жыл бұрын
nice
@abdulwahid8059
@abdulwahid8059 3 жыл бұрын
Masha Allah
@alexshan3386
@alexshan3386 3 жыл бұрын
W asslam bhayi, 🇮🇳🇮🇳🇮🇳❤️❤️❤️
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
خوش رہئیے شان بھائی
@irfanemohbbat2.0
@irfanemohbbat2.0 3 жыл бұрын
بہت خوب
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
بہت بہت شکریہ عرفان علی بھائی
@TahirKhan-bf2el
@TahirKhan-bf2el 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
جزاک اللہ
@ArifKhan-yt7yt
@ArifKhan-yt7yt 2 жыл бұрын
Mashaallah
@AsifKhan-sq8vo
@AsifKhan-sq8vo 3 жыл бұрын
Mashallah
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
جزاک اللہ
@ziyaurrahaman5441
@ziyaurrahaman5441 3 жыл бұрын
و علیکم السلام ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
جزاک اللہ
@Officiala2zf5161
@Officiala2zf5161 3 жыл бұрын
🌹🌹🌹🌹🌹
@sadrealam4932
@sadrealam4932 3 жыл бұрын
assalamoalaikum manniye alfaj v maaani ke leye koe. book bataye
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
کسی اردو شاپ، یا مکتبہ سے کوئی بھی کتاب لے لیجئے۔ بہتر ہے کہ پہلے مطالعہ کریں۔ دوران مطالعہ جو الفاظ ہاتھ آئیں، انہیں یاد کرکے استعمال کریں ، اس آپ کبھی بھولیں گے نہیں ورنہ یاد کرتے جائیں گے اور بھولتے بھی جائیں گے
@Officiala2zf5161
@Officiala2zf5161 3 жыл бұрын
💞💞💞💞💐💐💐🌹🌹
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
جزاک اللہ توصیف بھائی
@AhmadRaza-eb3ou
@AhmadRaza-eb3ou 2 жыл бұрын
کیا آپ انگلش پڑھاتے ہیں جواب عنایت فرمائیں
@karamatali233
@karamatali233 2 жыл бұрын
time waste
@newshayari4125
@newshayari4125 3 жыл бұрын
Mashallah
@LearnEnglishWithShaban
@LearnEnglishWithShaban 3 жыл бұрын
ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔ کیسے ہو عکرمہ بھائی۔۔۔۔۔ دل لگا کے پڑھائی کرئیے
@Asjadasadbastavi
@Asjadasadbastavi 3 жыл бұрын
Mashallah
Right Urdu Words
8:42
Iqbal Hasan's World
Рет қаралды 190 М.
OMG what happened??😳 filaretiki family✨ #social
01:00
Filaretiki
Рет қаралды 12 МЛН
Чёрная ДЫРА 🕳️ | WICSUR #shorts
00:49
Бискас
Рет қаралды 4,8 МЛН
Harley Quinn's revenge plan!!!#Harley Quinn #joker
00:59
Harley Quinn with the Joker
Рет қаралды 24 МЛН
Daily Life of Prophet Muhammad (S.A.W) - How To Start Your Day Right | Muhammad Ali
1:08:01
Qasim Ali Shah Foundation
Рет қаралды 1,5 МЛН
best aqwal e zareen in urdu | hakeem luqman quotes | Al Wahab Official
8:13
How to learn the basics of English writing ||... Lecture 1
3:35
Rehmat Painter Tank
Рет қаралды 10 М.
OMG what happened??😳 filaretiki family✨ #social
01:00
Filaretiki
Рет қаралды 12 МЛН