Рет қаралды 7
Manqabat Imam Ali Raza (a.s) on his Wiladat e Ba Saadat!
بے نواؤں کے دروں پر ٹھوکریں کھانے کے بعد،
مفلسوں سے التجا کرنے پہ پچھتانے کے بعد،
میں گیا مشہد زمانے بھر کے ٹھکرانے کے بعد،
لوٹ کر آیا ہوں اپنا بخت چمکانے کے بعد،
زندگی میں روشنی آئی رضا کے فضل سے،
ظلم اور ظلمت کی ہر سُو بدلیاں چھانے کے بعد،
صرف یہ نہ دیکھ منصب لے لیا، یہ غور کر،
فتح پائی دُشمنوں کو دھول چٹوانے کے بعد،
کلمہء توحید وہ قلعہ ہے مولا نے کہا،
قہرِ خالق سے اماں ہے اس میں آجانے کے بعد،
قلعہ توحید میں آنا ہو تو ہم شرط ہیں،
مسکرایا فاطمہ کا لعل فرمانے کے بعد،
اور کوئی حکم ہو سرکار تو حاضر ہوں میں،
شیر نے پوچھا یہ چھل بازوں کو کھا جانے کے بعد،
آپ کے دربار سے لے کر شفا مولا رضا،
ایک پروانا چلا ہے ایک پَرْوانے کے بعد،
فاطمہ معصومۂِ قُم کے حرم پہنچا مگر،
والیِٔ مشہد سے اُن کا ازن مِل جا نے کے بعد،
اور کُچھ اچھا نہیں لگتا مُجھے ایران میں،
آپ اور معصومۂِ قُم کا حرم بھانے کے بعد،
اِس لئے شاید بُلایا تھا مُجھے سرکار نے،
کربلا کو جا سکوں ہر جُرم بخشانے کے بعد،
ہر برس یہ سوچتا ہوں خاک ہو جاؤں وہیں،
گھر نہ جاؤں لوٹ کر میں کربلا جانے کے بعد،
روح میری حاضری دے گی تِرے دربار پر،
سر بھی کٹوانا پڑا تو سر کو کٹوانے کے بعد،
بس عزاداری کی خاطر رہ رہے ہیں ہم یہاں،
ورنہ دُنیا کچھ نہیں حیدر کے ٹھکرانے کے بعد،
سُن رہا ہوں سیدہؑ کے دُشمنوں کی سسکیاں،
پھنس گئے ہیں شیخ اُن کا باغ ہتھیانے کے بعد،
ذکر معصومین سے عباس تیری قبر میں،
روشنی قائم رہے گی تجھ کو دفنانے کے بعد۔