Poetry of Ahmad Farhad | A Rebel Poet Ahmad Farhad

  Рет қаралды 1,536

Awais Anjum Official

Awais Anjum Official

Жыл бұрын

Poetry of Ahmad Farhad | A Rebel Poet Ahmad Farhad
احمد فرہاد
کافر ہوں، سر پھرا ہوں مجھے مار دیجیے
میں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجیے
ہے احترام ِ حضرت ِانسان میرا دین
بے دین ہو گیا ہوں مجھے مار دیجیے
میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنے قتل کا
میں حد سے بڑھ گیا ہوں مجھے مار دیجیے
کرتا ہوں اہل جبہ و دستار سے سوال
گستاخ ہو گیا ہوں مجھے مار دیجیے
خوشبو سے میرا ربط ہے جگنو سے میرا کام
کتنا بھٹک گیا ہوں مجھے مار دیجیے
معلوم ہے مجھے کہ بڑا جرم ہے یہ کام
میں خواب دیکھتا ہوں مجھے مار دیجیے
زاہد یہ زہد و تقویٰ و پرہیز کی روش
میں خوب جانتا ہوں مجھے ما ردیجیے
بے دین ہوں مگر ہیں زمانے میں جتنے دین
میں سب کو مانتا ہوں مجھے مار دیجیے
میں ٹھیک سوچتا ہوں، کوئی حد میرے لئے
میں صاف دیکھتا ہوں ،مجھے مار دیجیے
یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلم
کیا ظلم کر رہا ہوں مجھے مار دیجیے
میں عشق ہوں ،امن ہوں ,علم ہوں میں خواب ہوں
اک دردِ لادوا ہوں مجھے مار دیجیے
زندہ رہا تو کرتا رہوں گا ہمیشہ پیار
میں صاف کہہ رہا ہوں مجھے مار دیجیے
جو زخم بانٹتے ہیں انہیں زیست پہ ہے حق
میں پھول بانٹتا ہوں مجھے مار دیجیے
ہے امن میری شریعت تو محبت مرا جہاد
باغی بہت بڑا ہوں مجھے مار دیجیے
بارود کا نہیں مرا مسلک دُرود ہے
میں خیر مانگتا ہوں مجھے مار دیجیے
ساری آوازیں دبادو سارے بندے مار دو
ساری آوازیں دبا دو سارے بندے مار دو
آپ کی مرضی ہے آقا جتنے بندے مار دو
یوں ہی درد سر بنے رہنے ہیں یہ شوریدہ سر
یوں کرو اک ایک کر کے اچھے بندے مار دو
یہ رہیں گے تو سوال اٹھتے رہیں گے حشر تک
مشورہ ہے میرے جیسے سارے بندے مار دو
یہ اپنی مرضی سے سوچتا ہے اسے اٹھا لو
اٹھانے والوں سے مختلف ہے اسے اٹھا لو
#poetry
#ahmadfarhad
احمد فرہاد

Пікірлер: 2
@IhtishamulHaq-ou1eo
@IhtishamulHaq-ou1eo 2 ай бұрын
MashaAllah, Very Brave Poet!
@ARMANARHAM-yn7sk
@ARMANARHAM-yn7sk 19 күн бұрын
Ah🥲
Iss Se Pehly K Bewafa Ho Jaen || Best Ghazal of Ahmad Faraz
2:42
Best of Mehro
Рет қаралды 21 М.
Gym belt !! 😂😂  @kauermtt
00:10
Tibo InShape
Рет қаралды 17 МЛН
Iron Chin ✅ Isaih made this look too easy
00:13
Power Slap
Рет қаралды 36 МЛН
Umair Najmi Complete Video | Abhi Kuch Log Baqi Hain | RWP/ ISB Chapter 2024
19:00
Abhi Kuch Log Baqi Hain
Рет қаралды 31 М.
شاکر شجاع آبادی. .  شاعری
5:01
سرائیکی گیت
Рет қаралды 105 М.
Tehzeeb Hafi | Azrah e Sukhan | Multan Mushaira | Latest Urdu Poetry
12:55
Ahmed Saeed Complete Video | Abhi Kuch Log Baqi Hain | Annual Mushaira 2024
11:59
Abhi Kuch Log Baqi Hain
Рет қаралды 194 М.
Saqi Amrohvi  Ghazal  سامنے جب کوئی بھرپور جوانی آئے
4:08
Gym belt !! 😂😂  @kauermtt
00:10
Tibo InShape
Рет қаралды 17 МЛН