Rahat Indori Poetry Mushaira in Bhopal | راحت اندوری شاعری

  Рет қаралды 256

Awais Anjum Official

Awais Anjum Official

9 ай бұрын

In this video...
میری سانسوں میں سمایا بھی بہت لگتا ہے
اور وہی شخص پرایا بھی بہت لگتا ہے
اس سے ملنے کی تمنا بھی بہت ہے
لیکن آنے جانے میں کرایہ بھی بہت لگتا ہے
فیصلہ جو کچھ بھی ہو منظور ہونا چاہئیے
جنگ ہو یا عشق ہو بھرپور ہونا چاہئیے
اور کٹ چکی ہے عمر ساری جن کی پتھر توڑتے
اب تو ان ہاتھوں میں کوہِ نور ہونا چاہیے
صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہیے
اے خدا دشمن بھی مجھ کو خاندانی چاہیے
میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو چھلکا دیا
اک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہیے
سورج ستارے چاند میرے ساتھ میں رہے
جب تک تمھارے ہاتھ میرے ہاتھ میں رہے
شاحوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم
آندھی سے کوئی کہہ دے اوقات میں رہے..!!
راحت اندوری
ہم اپنی جان کی دشمن کو اپنی جان کہتے ہیں
محبت کی اسی مٹی کو ہندوستان کہتے ہیںں
پھر اس کے بعد چاہے یہ زباں کٹتی ہے کٹ جائے
ہمیں جو کچھ بھی کہنا ہو علی الاعلان کہتے ہیں
راحتؔ اندوری
صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہئے
اے خدا دشمن بھی مجھکو خاندانی چاہئے
شہر کی ساری الف لیلائیں بوڑھی ہو چکیں
شہزادے کو کوئ تازہ کہانی چاہئے
میں نے اے سورج تجھے پوجا نہیں سمجھا تو ہے
میرے حصے میں بھی تھوڑی دھوپ آنی چاہئے
میری قیمت کون دے سکتا ہے اس بازار میں
تم زلیخا ہو تمہیں قیمت لگانی چاہئے
زندگی ہے اک سفر اور زندگی کی دھوپ میں
زندگی بھی آئے تو ٹھوکر لگانی چاہئے
میں نے اپنی خشک آنکھوں سے لہو ٹپکا دیا
اک سمندر کہہ رہا تھا مجھ کو پانی چاہئے
راحت اندوری
جو طور ہے دنیا کا اسی طور سے بولو
بہروں کا زمانہ ہے زرا زور سے بولو
آنکھوں میں ہے کچھ دل میں ہے کچھ ہونٹوں پہ کچھ
یوں بول رہے ہو تو کسی اور سے بو لو
دلی میں ہم ہی بولا کریں امن کی بولی
یارو کبھی تم لوگ بھی لاہور سے بولو
سب کو رسوا باری باری کیا کرو
ہر موسم میں فتوے جاری کیا کرو
راتوں کا نیندوں سے رشتہ ٹوٹ چکا
اپنے گھر کی پہرے داری کیا کرو
قطرہ قطرہ شبنم گن کر کیا ہوگا
دریاؤں کی دعوے داری کیا کرو
روز قصیدے لکھو گونگے بہروں کے
فرصت ہو تو یہ بے گاری کیا کرو
شب بھر آنے والے دن کے خواب بنو
دن بھر فکر شب بے داری کیا کرو
چاند زیادہ روشن ہے تو رہنے دو
جگنو بھیا جی مت بھاری کیا کرو
جب جی چاہے موت بچھا دو بستی میں
لیکن باتیں پیاری پیاری کیا کرو
رات بدن دریا میں روز اترتی ہے
اس کشتی میں خوب سواری کیا کرو
روز وہی اک کوشش زندہ رہنے کی
مرنے کی بھی کچھ تیاری کیا کرو
خواب لپیٹے سوتے رہنا ٹھیک نہیں
فرصت ہو تو شب بے داری کیا کرو
کاغذ کو سب سونپ دیا یہ ٹھیک نہیں
شعر کبھی خود پر بھی طاری کیا کرو
اندھیرے چاروں طرف سائیں سائیں کرنے لگے
چراغ ہاتھ اٹھا کر دعائیں کرنے لگے
ترقی کر گئے بیماریوں کے سوداگر
یہ سب مریض ہیں جو اب دوائیں کرنے لگے
لہولہان پڑا تھا زمیں پہ اک سورج
پرندے اپنے پروں سے ہوائیں کرنے لگے
زمیں پہ آگئے آنکھوں سے ٹوٹ کر آنسو
بری خبر ہے فرشتے خطائیں کرنے لگے
جھلس رہے ہیں یہاں چھاؤں بانٹنے والے
وہ دھوپ ہے کہ شجر التجائیں کرنے لگے
عجیب رنگ تھا مجلس کا خوب محفل تھی
سفید پوش اٹھے کائیں کائیں کرنے لگے
سلیقہ جن کو سکھایا تھا ہم نے چلنے کا
وہ لوگ آج ہمیں دائیں بائیں کرنے لگے
کہیں اکیلے میں مل کر جھنجھوڑ دوں گا اسے
جہاں جہاں سے وہ ٹوٹا ہے جوڑ دوں گا اسے
مجھے وہ چھوڑ گیا یہ کمال ہے اس کا
ارادہ میں نے کیا تھا کہ چھوڑ دوں گا اسے
بدن چرا کے وہ چلتا ہے مجھ سے شیشہ بدن
اسے یہ ڈر ہے کہ میں توڑ پھوڑ دوں گا اسے
پسینے بانٹتا پھرتا ہے ہر طرف سورج
کبھی جو ہاتھ لگا تو نچوڑ دوں گا اسے
مزہ چکھا کے ہی مانا ہوں میں بھی دنیا کو
سمجھ رہی تھی کہ ایسے ہی چھوڑ دوں گا اسے
کشتی تیرا نصیب چمکدار کر دیاراحت اندوری
میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو لے آؤ زمیں پر رکھ دو
اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل
آپ تو قتل کا الزام ہمیں پر رکھ دو
میں نے جس تاک پہ کچھ ٹوٹے دیے رکھے ہیں
چاند تاروں کو بھی لے جا کے وہیں پر رکھ دو
تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے
آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے
ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اسے
وہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے
آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نے
چند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے
میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے
منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگے
چاند کو چھت پہ بلا لوں گا اشارہ کر کے
غزل
اس کی کتھئی آنکھوں میں ہیں جنتر منتر سب
چاقو واقو، چھریاں وُ ریاں، خنجر ونجر سب
جس دن سے تم روٹھے مجھ سے، روٹھے روٹھے ہیں
چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وِستر سب
مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی کہاں اب پہلے جیسی ہے
پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور ویور سب
آخر میں کس دن ڈوبوں گا، فکریں کرتے ہیں
دریا وریا، کشتی وشتی، لنگر ونگر سب
عشق وشق کے سارے نسخے مجھ سے سیکھتے ہیں
ساگر واگر، منظر ونظر، جوہر ووہر سب
تُلسی نے جو لکھا اب کچھ بدلا بدلا ہے
راون واون، لنکا ونکا، بندر وندر سب
دکھ کے چمن کے باسی ہیں یہ، درد شہر کے بانی ہیں
محسن وحسن، غالب والب، ساغر واغر سب...!!
راحت اندوری
اگر خلاف ہیں، ہونے دو، جان تھوڑی ہے
یہ سب دھواں ہے، کوئی آسمان تھوڑی ہے
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے
میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں لیکن
ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے
ہمارے منہ سے جو نکلے وہی صداقت ہے
ہمارے منہ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے
جو آج صاحبِ مسند ہیں، کل نہیں ہوں گے
کرائے دار ہیں، ذاتی مکان تھوڑی ہے
سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں
کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی
#urdupoetry #rahatindori #rahatindoribestshayari #poetry #shayari

Пікірлер: 1
@enkay199
@enkay199 6 күн бұрын
Zaberdast❤
Rahat Indori - Mumbai Ka Aakhree Mushaira, Mahfil-E-Tahzeeb-O-Adab
36:52
Mahfil e Tahzeeb o Adab
Рет қаралды 6 МЛН
Ye Sochna Ghalat Hai Ki Tum Par Nazar Nahi | Aalok Shrivastav | Qatar Mushaira 2023  | Sukhan ruburu
17:11
Qatar Mushaira (Anjuman l Sukhan Rubaru)
Рет қаралды 268
Эффект Карбонаро и нестандартная коробка
01:00
История одного вокалиста
Рет қаралды 10 МЛН
EVOLUTION OF ICE CREAM 😱 #shorts
00:11
Savage Vlogs
Рет қаралды 8 МЛН
Llegó al techo 😱
00:37
Juan De Dios Pantoja
Рет қаралды 56 МЛН
Azhar Inayati @ Qatar Mushaira 2018 l kabhi kabhi koi parda uThana paDta hai | #Sukhanruburu
30:17
Qatar Mushaira (Anjuman l Sukhan Rubaru)
Рет қаралды 2,6 М.
Jaun Aliya in Dubai Saleem Jafri Mushaera
28:22
Dabistan-e-Karachi
Рет қаралды 392 М.
Ahmad Faraz, Annual Sir Syed Day Mushaira-1999 (USA)
22:28
Mushaira Collection Gomti
Рет қаралды 391 М.
Rahat Indori | 4 December 2019 | Jashn-e-Rahat 2019 | Adbikunba
20:38
Rahat Indori Shayari
17:50
RoystarGamer
Рет қаралды 762 М.
Javed Akhtar | Jashn-e-Rahat
17:52
Tanvir Ahmed Production
Рет қаралды 577 М.
Umair Najmi Complete Video | Abhi Kuch Log Baqi Hain | RWP/ ISB Chapter 2024
19:00
Abhi Kuch Log Baqi Hain
Рет қаралды 30 М.
Rahat Indauri| Best shayri of Rahat Indori| Kavisamelan
57:25
Kavita Aur shayari
Рет қаралды 1,7 МЛН
Эффект Карбонаро и нестандартная коробка
01:00
История одного вокалиста
Рет қаралды 10 МЛН