رمضان صحیح طریقے سے گزاریں، درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں،کامیابی سے ہوں گے ہمکنار: طٰہٰ متین

  Рет қаралды 326

Jamaat-e-Islami Hind Bihar

Jamaat-e-Islami Hind Bihar

3 ай бұрын

رمضان ایک ایسا مبارک مہینہ ہے جس میں اسلامی تاریخ کی عظیم جنگیں لڑی گئیں اور مسلمانوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اگر آج بھی ہم رمضان کا مہینہ صحیح طریقے سے گزاریں اور خود کو قرآن سے جوڑ لیں تو ہم حالات حاضرہ میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹرطٰہٰ متین اور جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری ٹی عارف علی نے کیا۔ وہ 9مارچ کو مقامی بہار اردو اکادمی واقع کانفرنس ہال میں کثیر تعداد میں موجود شہر کی معروف شخصیتیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس خصوصی خطاب کا اہتمام جماعت اسلامی ہند بگ سیٹی پٹنہ اور مسلم ڈاکٹرس فورم بہارنے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ خطاب کا موضوع تھا- موجودہ حالات اور امت کی ذمہ داری۔
بنگلور سے تشریف لائے ڈاکٹر طٰہٰ متین نے کہا کہ روزہ کو عربی میں صوم کہتے ہیں جس کا مطلب ہے، ’رک جانا‘۔ اللہ تعالیٰ نے روزہ کے دوران حلال چیزوں کے استعمال اور جائز کاموں کو انجام دینے سے بھی رک جانے کا حکم دیا ہے۔ یہ ایک ایسا حکم ہے جس نے جنگی اصولوں اور ڈسپلین کو جنم دیا ہے۔ جنگ کے دوران بہت سے جائز کاموں پر روک لگا دی جاتی ہے اور فوجیوں کا سارا فوکس ایک خاص نشانے پر مرکوز ہو جاتا ہے۔ جنگ میں شکست اسی صورت میں ہو تی ہے جب فوج کا فوکس ہٹ جاتا ہے اور ذہن منتشر ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر متین نے جنگ بدر، احد،فتح مکہ،قادسیہ،جیسی تاریخی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ جب تک ہم اپنی تاریخ سے روشناس نہیں ہوں گے تب تک حالات حاضرہ میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل سی اے اے، این آرسی، بلڈوزرکا ذکر کرکے مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ماضی میں اس سے بڑے بڑے مصائب مسلمانوں نے جھیلے ہیں اور فرعونیت و چنگیزیت کا مقابلہ کیا ہے۔ تب کے مسلمان اس لئے کامیاب ہوئے کیوں کہ وہ اپنے ایمان پر قائم تھے اور ان کے دلوں میں خوف خدا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں نہ تو ڈرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی گھبرانے کی۔ ضرورت اپنے ایمان کو تازہ کرنے اور بردباری سے کام لینے کی ہے۔ یہ دور بھی ایک دن گزر جائے گا۔ انہوں نے کہ کہ ہمیں inclusive ہونا چاہئے۔ ہندوستان میں بہت بڑی تعداد درج فہرست ذات اور قبائل کی ہے۔ ہمیں ان کا اعتماد جیتنا چاہئے۔ ان کا حوصلہ بڑھانا چاہئے، ان کو عزت کا مقام دلانا چاہئے۔
جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری ٹی عارف علی نے کہا کہ ملک میں فرقہ ہم آہنگی کی فضا کو مسموم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان حالات میں ہمیں خو کو قرآن کریم سے جوڑنا اور اس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آنے والی نسلوں کو طے کرنا ہے کہ اس ملک کی مثبت تبدیلی میں ان کا کیا رول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہندوستان ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے حالات بدلیں گے۔ اس رمضان میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ رمضان تبدیلیوں کا مہینہ ہے۔
جناب عارف علی نے والدین بالخصوص ماؤں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی نہج پر بچوں کی تربیت کریں۔وہ بچوں میں جنت کی خواہش، اللہ کا خوف اور ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔
اس موقع پر اپنے اپنے ابتدائی کلمات میں جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے ملک میں موجودہ مختلف پریشان کن حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کا رونا رونے کی بجائے تدابیر کرنی چاہئے۔ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے سے حالت نہیں بدلتے ہیں۔ ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے حالات کے رخ کو موڑنے کی کوشش کرے۔ رسول اللہ ؐ کی سیرت اس بات کی گواہ ہے کہ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے تئیں کئی طرح کی غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں، ہم ان کا ازالہ، اسلام اور قرآن کا حقیقی تعارف پیش کریں۔ اپنے عمل، کردار اور زبان سے اسلام کی عملی تصویر پیش کریں۔اس سے جن کے دل و دماغ پراگندہ ہو گئے ہیں، ان کا ذہن صاف ہوگا، تعصبات ختم ہوں گے اور حالات بدلیں گے۔اس کے لئے امت مسلمہ کو ہی آگے آنا ہوگا۔
پروگرام کی نظامت الحرا پبلک اسکول، شریف کالونی کے ڈائرکٹر محمد انور نے کی جبکہ اظہار تشکر جماعت اسلامی بگ سیٹی پٹنہ کے ناظم شہر لئیق الزماں نے کیا۔
#ramzan2024 #quran #jamaat-e-islamihind

Пікірлер
Sigma Girl Past #funny #sigma #viral
00:20
CRAZY GREAPA
Рет қаралды 26 МЛН
Khó thế mà cũng làm được || How did the police do that? #shorts
01:00
My little bro is funny😁  @artur-boy
00:18
Andrey Grechka
Рет қаралды 10 МЛН
OMG🤪 #tiktok #shorts #potapova_blog
00:50
Potapova_blog
Рет қаралды 17 МЛН
عورت اور سسرالی رشتے  Aurat Aur Sasurali Rishte
52:58
Jamaat-e-Islami Hind Bihar
Рет қаралды 812
Khawaarij Ke Ausaaf | Dars-17 | Shaykh Abu Zaid Zameer حفظہ اللہ
1:14:08
islamiclectures.net
Рет қаралды 2,2 М.
We Can Still Save Dr. Aafia Siddiqui | Eon Clips
55:26
Eon Clips
Рет қаралды 344 М.
Man tries outrunning cops on skateboard
0:10
Frankie Lapenna
Рет қаралды 4,8 МЛН
Can this capsule save my life? 😱
0:50
A4
Рет қаралды 36 МЛН
когда повзрослела // EVA mash
0:40
EVA mash
Рет қаралды 2,8 МЛН