Tafseer Surah Baqara | Ayat 57

  Рет қаралды 175

Allama Mansoor Maturidi

Allama Mansoor Maturidi

15 күн бұрын

اور ہم نے تمہارے اوپر بادل کو سایہ بنا دیا اور تمہارے او پر من اور سلویٰ اتارا (کہ)ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور انہوں نے ہمارا کچھ نہ بگاڑا بلکہ اپنی جانوں پر ہی ظلم کرتے رہے۔
فرعون کے غرق ہونے کے بعد بنی اسرائیل دوبارہ مصر میں آباد ہوگئے۔ کچھ عرصے بعد حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے انہیں حکمِ الٰہی سنایا کہ ملک ِشام حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی اولاد کا مدفن ہے اوراسی میں بیت المقدس ہے، اُسے عمالِقہ قبیلے سے آزاد کرانے کے لیے جہاد کرو اور مصر چھوڑ کر وہیں وطن بناؤ۔ مصر کا چھوڑنا بنی اسرائیل کیلئے بڑا تکلیف دہ تھا۔ شروع میں تو انہوں نے ٹال مٹول کی لیکن جب مجبور ہوکر حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی مَعِیَّت میں روانہ ہونا ہی پڑا توراستے میں جو کوئی سختی اور دشواری پیش آتی توحضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے شکایتیں کرتے۔ جب اُس صحرا میں پہنچے جہاں نہ سبزہ تھا، نہ سایہ اور نہ غلہ ،تو وہاں پہنچ کر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے دھوپ کی، گرمی اور بھوک کی شکایت کرنے لگے۔حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے دعا فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے اُس دعا کی برکت سے ایک سفید بادل کو ان پر سائبان بنادیا جو رات دن ان کے ساتھ چلتا اوران پر ایک نوری ستون نازل فرمایا جو کہ آسمان کی جانب سے ان کے قریب ہو گیا اور ان کے ساتھ چلتا اورجب رات کے وقت چاند کی روشنی نہ ہوتی تووہ ان کے لئے چاند کی طرح روشن ہوتا۔ ان کے کپڑے میلے اور پرانے نہ ہوتے، ناخن اور بال نہ بڑھتے۔
اُس صحرا میں حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی برکت سے ان کے کھانے کا انتظام یوں ہوا کہ انہیں مَن و سَلْویٰ ملنا شروع ہوگیا۔من و سلوی کے بارے میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں :
’’من‘‘ کے بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ یہ ترنجبین کی طرح ایک میٹھی چیز تھی جو روزانہ صبح صادق سے طلوع آفتاب تک ہر شخص کے لیے ایک صاع(یعنی تقریبا چار کلو) کی بقدر اترتی اور لوگ اس کو چادروں میں لے کر دن بھر کھاتے رہتے۔ بعض مفسرین کے نزدیک ’’من ‘‘ سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو کسی مشقت اور کاشتکاری کے بغیر عطا کر کے ان پر احسان فرمایا۔’’ سلویٰ‘‘ کے بارے میں صحیح قول یہ ہے کہ یہ ایک چھوٹا پرندہ تھا، اور اس کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ یہ پرندہ بھنا ہو ابنی اسرائیل کے پاس آتا تھا اور ایک قول یہ ہے کہ جنوبی ہوا اس پرندے کو لاتی اور بنی اسرائیل اس کا شکار کر کے کھاتے۔ یہ دونوں چیزیں ہفتے کوبالکل نہ آتیں ،باقی ہر روز پہنچتیں ، جمعہ کودگنی آتیں اور حکم یہ تھا کہ جمعہ کو ہفتے کے لیے بھی جمع کرلو مگر ایک دن سے زیادہ کا جمع نہ کرو۔ بنی اسرائیل نے ان نعمتوں کی ناشکری کی اورذخیرے جمع کیے، وہ سڑ گئے اور ان کی آمد بند کردی گئی۔ یہ انہوں نے اپنا ہی نقصان کیا کہ دنیا میں نعمت سے محروم ہوئے اور آخرت میں سزاکے مستحق ہوئے۔

Пікірлер: 16
@user-im2ri3zi3y
@user-im2ri3zi3y 13 күн бұрын
سبحان اللہ ❤❤8026
@user-pm3tc8gl1g
@user-pm3tc8gl1g 14 күн бұрын
Mashallah Gr 8047
@user-ol5pi7pw1q
@user-ol5pi7pw1q 13 күн бұрын
Mashaallah gr 7312
@Mali-bs6ys
@Mali-bs6ys 13 күн бұрын
Mashallah Allah ap ko sahat aur lambi zandagi ata farma Ameen 9221
@abbaskhokhar3361
@abbaskhokhar3361 14 күн бұрын
ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے آمین 8202
@tahiraazam
@tahiraazam 9 күн бұрын
JazakAllah khar sir g ❤
@LanguageOfJannah
@LanguageOfJannah 14 күн бұрын
Ma sha Allah GR 3221
@mixrokhan8583
@mixrokhan8583 13 күн бұрын
GR 7167 SUBHAN ALLAH ❣
@NajmaDawood-sl9qe
@NajmaDawood-sl9qe 13 күн бұрын
3047 ماشاءاللہ سر جی
@KiranKirani-rs6vc
@KiranKirani-rs6vc 14 күн бұрын
Ma sah Allha 7181
@bushrabaloch3519
@bushrabaloch3519 13 күн бұрын
8022
@sidrarizwan6625
@sidrarizwan6625 13 күн бұрын
8039
@hubaishmemon20
@hubaishmemon20 12 күн бұрын
8037
سورة البقرة كاملة, رقية للبيت, وعلاج للسحر | القارئ علاء عقل - Surah Al Baqarah
3:58:01
القران الكريم مباشر Holy Quran live
Рет қаралды 4,5 МЛН
ПЕЙ МОЛОКО КАК ФОКУСНИК
00:37
Masomka
Рет қаралды 10 МЛН
О, сосисочки! (Или корейская уличная еда?)
00:32
Кушать Хочу
Рет қаралды 7 МЛН
FOOTBALL WITH PLAY BUTTONS ▶️ #roadto100m
00:29
Celine Dept
Рет қаралды 72 МЛН
NO NO NO YES! (50 MLN SUBSCRIBERS CHALLENGE!) #shorts
00:26
PANDA BOI
Рет қаралды 101 МЛН
Tafseer Surah Baqara | Ayat 63 to 66
53:43
Allama Mansoor Maturidi
Рет қаралды 82
Aurat ka kis kis se parda he? عورت کا کس کس سے پر دہ ہے
1:06:27
Tafseer Surah Baqara | Ayat 61
25:17
Allama Mansoor Maturidi
Рет қаралды 83
سورة البقرة كاملة, رقية للبيت, وعلاج للسحر | القارئ علاء عقل - Surah Al Baqarah
3:55:10
Tafseer Surah Baqara | Ayat 60
22:33
Allama Mansoor Maturidi
Рет қаралды 87
سورة البقرة كاملة لطرد الشياطين من منزلك وجلب البركه باذن الله surat albaqra
3:52:00
سورة البقرة كاملة, رقية للبيت, وعلاج للسحر | القارئ علاء عقل - Surah Al Baqarah
3:54:37
Я просто в шоке от этого…!!!😰😰😰
0:54
The most impenetrable game in the world🐶?
0:13
LOL
Рет қаралды 15 МЛН