TAJIR DOST SCHEME - FPCCI CONFERENCE LAHORE

  Рет қаралды 82

FATIMA TARIQ

FATIMA TARIQ

24 күн бұрын

ریجنل ٹیکس آفس (RTO) لاہور کی تاجر دوست کمیٹی نے چیف کمشنر (RTO) لاہور احمد شجاع خان اور چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر کی سربراہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیر اہتمام تاجر دوست کانفرنس میں شرکت کی۔ تقریب میں لاہور کی تمام معروف تجارتی مارکیٹس کی نمائندہ تاجر تنظیموں اور مرکزی تاجر اتحاد کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر نقی اعجاز ، جناب نعیم میر چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم اور جناب احمد شجاع خان چیف کمشنر آر ٹی او لاہور نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے تاجروں کو درپیش مشکلات اور تاجر دوست سکیم کو مزید کامیاب بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں ۔
آخر میں چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع خان نےاپنے خطاب میں تاجروں کے تحفظات دور کرتے ہوئے کہا کے RTO لاہور کے دروازے تمام تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔
چیف کمشنر نے تاجر دوست سکیم میں سب سے زیادہ 10,785 نئے کیسز کی رجسٹریشن میں تعاون پر چیف کوآرڈینیٹر جناب نعیم میر اور لاہور کی تمام ٹریڈ یونینز کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا -

Пікірлер
He sees meat everywhere 😄🥩
00:11
AngLova
Рет қаралды 11 МЛН
КАРМАНЧИК 2 СЕЗОН 7 СЕРИЯ ФИНАЛ
21:37
Inter Production
Рет қаралды 502 М.
TAJIR DOST SCHEME - FPCCI CONFERENCE LAHORE
1:04
FATIMA TARIQ
Рет қаралды 126