Tehzeeb Hafi poetry At Andaz e Bayan or | تہذیب حافی

  Рет қаралды 21

Awais Anjum Official

6 ай бұрын

Tehzeeb Hafi poetry At Andaz e Bayan or | تہذیب حافی
#tehzeebhafi #tehzeebhafipoetry #hafipoetry
میں آ رہا ہوں تیرے پاس یہ نہ ہو کہیں
تیرا مزاق ہو اور میری زندگی لگ جائے
اگر کوئی تیری رفتار ناپنے نکلے
دماغ کیا ہے جہانوں کی روشنی لگ جائے
تُو ہاتھ اُٹھا نہیں سکتا تو میرا ہاتھ پکڑ
تجھے دُعا نہیں لگتی تو شاعری لگ جائے
پتہ کروں گا اندھیرے میں کس سے ملتا ہے
اور اس عمل میں مجھے چاہے آگ بھی نہ لگ جائے
ہمارے ہاتھ ہی جلتے رہیں گے سگریٹ سے
کبھی تمہارے بھی کپڑوں پہ استری لگ جائے
ہر ایک بات کا مطلب نکالنے والوں
تمہارے نام کے آگے نہ مطلبی لگ جائے
کلاس روم ہو یا حشر کیسے ممکن ہے
ہمارے ہوتے تیری غیر حاضری لگ جائے
میں پچھلے بیس برس سے تیری گرفت میں ہوں
کہ اتنی دیر میں تو کوئی آئی جی لگ جائے
گلے تو لگنا ہے اُس سے کہو ابھی لگ جائے
یہی نہ ہو میرا اُس کے بغیر جی لگ جائے
Poet: Tehzeeb Hafi
محبت میں جو سُن رکھا تھا ویسا کچھ نہیں ہوتا
کہ اِس میں بندہ مرتا ہے زیادہ کچھ نہیں ہوتا
اور میری غربت نے مجھ سے میری دنیا چھین لی "دلنواز"
میری اماں تو کہتی تھی کہ پیسہ کچھ نہیں ہوتا
💔💔💔
میں نے یہ کب کہا ہے کہ وہ مجھ کو تنہا نہیں چھوڑتا
تہذیب حافی
163
میں نے یہ کب کہا ہے کہ وہ مجھ کو تنہا نہیں چھوڑتا
چھوڑتا ہے مگر ایک دن سے زیادہ نہیں چھوڑتا
کون صحراؤں کی پیاس ہے ان مکانوں کی بنیاد میں
بارشوں سے اگر بچ بھی جائیں تو دریا نہیں چھوڑتا
دور امید کی کھڑکیوں سے کوئی جھانکتا ہے یہاں
اور میرے گلی چھوڑنے تک دریچہ نہیں چھوڑتا
میں جسے چھوڑ کر تم سے چھپ کر ملا ہوں اگر آج وہ
دیکھ لیتا تو شاید وہ دونوں کو زندہ نہیں چھوڑتا
کون و امکان میں دو طرح کے ہی تو شعبدہ‌ باز ہیں
ایک پردہ گراتا ہے اور ایک پردہ نہیں چھوڑتا
سچ کہوں میری قربت تو خود اس کی سانسوں کا وردان ہے
میں جسے چھوڑ دیتا ہوں اس کو قبیلہ نہیں چھوڑتا
طے شدہ وقت پر وہ پہنچ جاتا ہے پیار کرنے وصول
جس طرح اپنا قرضہ کبھی کوئی بنیا نہیں چھوڑتا
پہلے مجھ پر بہت بھونکتا ہے کہ میں اجنبی ہوں کوئی
اور اگر گھر سے جانے کا بولوں تو کرتا نہیں چھوڑتا
لوگ کہتے ہیں تہذیب حافیؔ اسے چھوڑ کر ٹھیک ہے
ہجر اتنا ہی آسان ہوتا تو تونسہ نہیں چھوڑتا
Bharam Rakha Hai Tere Hijr Ka Warna Kia Hota Hai
Mein rone peh aa jaon to jharna kia hota hai
Mera chhoro mein nahi thakta mera kaam yahi hai
Lekin tum ne itne pyar ka karna kia hota hai
Mout to meri mutthi mein rehti hai us ki khatir
Es se bhi aagay ja sakta hoon marna kia hota hai
Bharam rakha hai tere hijr ka warna kia hota hai
Mein rone peh aa jaon to jharna kia hota hai
غزل
بھرم رکھا ہے تیرے ہجر کا ورنہ کیا ہوتا ہے
میں رونے پہ آ جاؤ تو جھرنا کیا ہوتا ہے
میرا چھوڑو میں نہیں تھکتا میرا کام یہی ہے
لیکن تم نے اتنے پیار کا کرنا کیا ہوتا ہے
موت تو میری مُٹھی میں رہتی ہے اُس کی خاطر
اس سے بھی آگے جا سکتا ہوں مرنا کیا ہوتا ہے
بھرم رکھا ہے تیرے ہجر کا ورنہ کیا ہوتا ہے
میں رونے پہ آ جاؤ تو جھرنا کیا ہوتا ہے

Пікірлер
Викторина от МАМЫ 🆘 | WICSUR #shorts
00:58
Бискас
Рет қаралды 2,7 МЛН
Llegó al techo 😱
00:37
Juan De Dios Pantoja
Рет қаралды 56 МЛН
Я обещал подарить ему самокат!
01:00
Vlad Samokatchik
Рет қаралды 7 МЛН
Викторина от МАМЫ 🆘 | WICSUR #shorts
00:58
Бискас
Рет қаралды 2,7 МЛН