Рет қаралды 2,222
طاقت ور سمندری طوفان بیرل پیر کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس سے ٹکرایا ہے جس کے سبب لگ بھگ 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کیٹیگری فائیو کے سمندری طوفان سے ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔ طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ سیلابی ریلوں اور آندھی کے سبب متعدد ہائی ویز بند ہیں۔ طوفان سے جہازوں کو شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور لگ بھگ ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔