Zia Makzoor Poetry | ضیاء مذکور

  Рет қаралды 44

Awais Anjum Official

5 ай бұрын

Zia Makzour Poetry
ٹوٹے گملے دیکھ لے مرجھائے پودے دیکھ لے
کس کو فرصت ہے ہمیں پروان چڑھتے دیکھ لے
کون اس سے زندگی کی بازی جیتے گا بھلا
سامنے والے کی آنکھوں میں جو پتے دیکھ لے
کس نے کتنا فاصلہ رکھا گلے ملتے ہوئے
میرے کپڑے دیکھ لے اور اپنے کپڑے دیکھ لے
وقت کا برتاؤ سب کے ساتھ اک جیسا نہیں
مٹتی قبروں پر لگے پتھر کے کتبے دیکھ لے
بوریت سے تنگ آ کر خودکشی کرنے سے قبل
زندگی کی فلم تھوڑی آگے کر کے دیکھ لے
پیار سے بڑھ کر کوئی ہتھیار دنیا میں نہیں
منتشر ہوتے ہوئے دشمن کے دستے دیکھ لے
جاتے جاتے زندگی نے اس طرح دیکھا مجھے
جیسے کوئی موڑ مڑتے وقت پیچھے دیکھ لے
ضیاء مذکور
#poetry
#ziamazkoor
#urdupoetry

Пікірлер