Рет қаралды 223
Urdu Poetry Classic - Qais Jungle Mein Akela Hai - قیس جنگل میں اکیلا ہے - Miandad Khan Sayyah Poetry
#Miandadkhan #miandadkhanpoetry #Qais #urdupoetry #urdughazal
Urdu Poetry Of: Miandad Khan Sayyah
Urdu Ghazal: Qais Jungle Mein Akela Hai - قیس جنگل میں اکیلا ہے - Miandad Khan Sayyah Poetry
Poetry Recitation: Jam Zafar
____________
BAZME JAM CLASSICAL URDU POETRY CHANNEL.
Bazme jam (بزم جام) is an Urdu literary (Adabi) channel on KZfaq.
We present recitations of the masterpieces of Urdu poetry. Shayari of Asatiza (the greatest poets of Urdu) in the voice of Jam Zafar with classical background musician experience people of taste can have nowhere else. SUBSCRIBE NOW MY KZfaq CHANNAL BAZME JAM
zafarjam.iqbal@gmail.com
Facebook;
zafarjam.iqb...
Twitter:
ZafarJam4?t=cJhXR...
Instagram
بزم جام کا شمار یوٹیوب کے معیاری ترین ادبی چینل میں ہوتا ہے جس پر اردو شعرو ادب کے کلاسک شاہکار جام ظفر کی آواز میں پیش کیے جاتے ہیں۔ ہم اپنے تمام سامعین اور قدرانوں کے شکر گزارہیں جنہوں نے اس کاوش کی حوصلہ افزائی کرکے ہمیں اردو ادب کے لئیے اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہمت بخشی اور آج میاں داد خان سیاح کی غزل پیش خدمت ہے
میاں داد خاں سیاحؔ
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
جاں بلب دیکھ کے مجھ کو مرے عیسیٰ نے کہا
لا دوا درد ہے یہ کیا کروں مر جانے دو
لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھُلا
مئے گل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو
ٹھہرو تیوری کو چڑھائے ہوئے جاتے ہو کدھر
دل کا صدقہ تو ابھی سر سے اتر جانے دو
منع کیوں کرتے ہو عشقِ بتِ شیریں لب سے
کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو
ہم بھی منزل پہ پہنچ جائیں گے مرتے کھپتے
قافلہ یاروں کا جاتا ہے اگر جانے دو
شمع و پروانہ نہ محفل میں ہوں باہم زنہار
شمع رو نے مجھے بھیجے ہیں یہ پروانے دو
ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمھیں
اپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو
سخت جانی سے میں عاری ہوں نہایت ارے ترک
پڑ گئے ہیں تری شمشیر میں دندانے دو
ہمدمو دیکھو الجھتی ہے طبیعت ہر بار
پھر یہ کہتے ہیں کہ مرتا ہے تو مر جانے دو
حشر میں پیشِ خدا فیصلہ اس کا ہو گا
زندگی میں مجھے اس گبر کو ترسانے دو
گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھی
غم نہیں ہے مجھے غماز کو بھڑکانے دو
جوشِ بارش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکو
دامنِ کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو
واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی
میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو
رنج دیتا ہے جو وہ پاس نہ جاؤ سیّاحؔ
مانو کہنے کو مرے دور کرو جانے دو
______________
Bazme jam