Рет қаралды 26,486
1965 میں چھ ستمبر کی رات پاکستانی فضائیہ نے سی-130 ہرکولیس طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پٹھان کوٹ، ہلواڑہ اور آدم پور کے فضائی اڈوں پر 180 پیرا ٹروپرز(چھاتہ بردار فوجیوں) کو حملے کے لیے اتارا۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر فوجیوں کو انڈین فوج نے پکڑ لیا۔
ان میں سے 22 افراد ہلاک اور باقی پاکستان واپس جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اسی دوران پاکستان کے دو کینبرا طیاروں نے انڈیا کی آدم پور ایئربیس پر فضائی حملہ کیا۔ وہاں تعینات اینٹی ایئر کرافٹ گنوں نے ایک طیارے کو نشانہ بنایا جو ایئربیس کے بالکل باہر جا کر گرا۔ ایک دوسرے پر حملوں کا یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں، لیکن اس سب میں انڈین پائلٹ دارا فیروز چنائے کی کہانی کیا یے، وہ کیسے پیدل پاکستان سے انڈیا پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جاننے کے لیے یہ آڈیو سٹوری سنیے۔
تحریر: ریحان فضل
آواز: ثقلیم امام
ایڈیٹنگ: نازش فیض
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
bbc.in/1GsJCMR